تحریک انصاف نے کل کا دھرنا موخر کر دیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جمعرات سے وزیراعظم نواز شریف کی تلاشی کے اعلان کے بعد دھرنے کی جگہ(آج ) بدھ کو 2 بجے پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منایا جائے گا‘ پورے پاکستان سے کارکن یوم تشکر میں شرکت کے لئے آئیں‘ سپریم کورٹ کو نواز شریف کی تلاشی لینے کے اعلان پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ اسلام آباد انتظامیہ بنی گالہ اور اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں رکاوٹیں ہٹائے ورنہ ہم زبردستی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں گے‘ اگر صوابی میں شیلنگ سے کوئی جاں بحق ہوا تو شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ منگل کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پر انصاف کے لئے ہر کوشش کی پارلیمنٹ میں‘ نیب‘ ایف بی آر‘ ایف آئی اے میں انصاف نہیں ملا آخر میں ہم نے دھرنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام سے فیصلہ لیا جائے عوام کا شکریہ کہ میرے ساتھ نکلی۔ اہم اعلان کرنے لگا ہوں۔ ہم نے اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو لانے کا فیصلہ کیا کہ اسلام آباد بند کرنا ہے تاکہ حکمران استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں۔ پانامہ کے اندر دو اور وزراء اعظم کے نام آئے۔
ایک نے استعفیٰ دیا تھا۔ ایک نے تلاشی دی۔ پاکستان میں کبھی کسی نے تلاشی نہیں دی۔ پولیس والے بھی کمزور کی تلاشی لیتے ہیں۔ پہلے انہوں نے دھاندلی کرائی جمہوریت میں دھاندلی نہیں ہوتی ۔پہلے اس کے لئے نکلے اب تلاشی کے لئے نکلے تھے سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی ۔سپریم کورٹ کی سماعت سے خوشی ہوئی ۔نواز شریف کہہ رہا تھا کہ سات ماہ سے احتساب کے لئے تیار ہوں مگر احتساب سے بھاگ رہا تھا اور کہہ رہا ہے۔ باقی سب بھی کرپٹ ہیں۔ باقی تو کرپٹ ہیں ۔نواز شریف اپنی تلاشی بھی دو۔ احتساب سے بھاگنے کے لئے کہتا تھا کہ سی پیک کو نقصان ہوگا‘ میں نواز شریف کی بنکوں کے اکاؤنٹس کو نقصان پہنچا رہا تھا ۔ سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پرسوں اس سے جواب طلب کرلیا ہے میں۔ خصوصاً اپنے کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پہاڑیوں سے چڑھ کر بنی گالا پہنچے جیلوں میں جانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سب سے زیادہ پرویز خٹک اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ اس ملک کے مجاہد ہیں۔ آپ نے ملک کے لئے اور اس کے مستقبل کے لئے کیا جو لوگ زخمی ہوئے جس طرح ساری رات پرویز خٹک کے قافلے پر شیلنگ کی ۔شہباز شریف نے پرویز ختک کو فون کیا یہ ان کا پرانا طریقہ ہے ۔پرویز خٹک نے جواب دیا کہ شہباز شریف میں دعا کرتا ہوں کہ ایسی ہی شیلنگ کا تمہیں سامنا کرنا پڑے۔ اس طرح کی شیلنگ کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں تحریک انصاف کے ٹائیگرز کو بھی پاکستان کے ہیرو اور مجاہد قرار دیتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واپس اپنے گھروں کو جاؤ آرام کرو کل پھر اسلام آباد آنا ہے۔ سپریم کورٹ نے تلاشی شروع کردی ۔ انہوں نے ہمیں اپنا احتجاج ترک کرنے کا کہا اب (آج ) بدھ کو ہم یوم تشکر منائیں گے۔ پریڈ گراؤنڈ پر سارے پاکستان کو اکٹھا کریں گے۔
دس لاکھ لوگ یوم تشکر کے لئے آئیں گے۔ سب کو دعوت دے رہا ہوں۔ اﷲ کا شکر ادا کرنے کے لئے دو بجے پریڈ گراؤنڈ پہنچو۔ آگے کا پیغام دوں گا اﷲ کا شکر ہے کہ نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی کنٹینر ہٹانے اور سڑکیں کھولنے اور قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔شہباز شریف تم سے بزدل آدمی کوئی نہیں جو لوگوں کو گھروں میں گھس کے گرفتاریاں کرواتا ہے۔ پریڈ گراؤنڈ میں بڑا مجمع جمع کریں گے۔ کل پرامن مظاہرہ ہوگا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ ناکے کھولے ورنہ ہم زبردستی کھولیں گے۔ کل عوام خاندانوں سمیت آئیں ۔میرے خاندان کے لوگ اور بہنیں آئی ہیں ۔شہباز شریف پر صوابی میں مبینہ شہید ہونے والے کارکنوں کی ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ ہمارے صوبائی وزیر علی امین کو گرفتار کرلیا گیا۔ علی امین بھی تحریک انصاف کا مجاہد ہے۔ سب کا احتسا ب ہوگا ۔تمام کارکن کل کے لئے تیاریاں کریں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…