اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ پولیس کے کمانڈوز نے پنجاب پولیس کی جانب سے خیبر پختونخواہ سے آنے والے پی ٹی آئی کے مظاہرین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک پر بیہمانہ شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کے بعد پنجاب پولیس کو منہ توڑ جواب دینے کی اجازت مانگی تو پرویز خٹک نے سیاسی مدبرانہ فیصلہ کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس کو جوابی اقدام سے باز رہنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اٹک پل پر پنجاب پولیس ایک صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ کے کانوائے پر شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کرتی رہی تو خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سیاسی مدبر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ خیبر پختونخواہ پولیس نے جوابی کارروائی کی اجازت مانگی تو پرویز خٹک نے منع کر دیا اور کہا کہ اس طرح دو ریاستی ادارے آپس میں ٹکرا جائیں گے اور یہ کسی طور مناسب نہیں، پنجاب پولیس ایسا کر رہی ہے تو وہ ظلم کر رہی ہے لیکن ہمیں ان کی طرح نہیں بننا چاہئے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں