اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پولیس کی اندھا دھند شیلنگ اور تشدد سے پاکستان تحریک انصاف کا ایک کارکن شہید ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک کارکن شیلنگ اور تشدد کے باعث شہید ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن عثمان شیلنگ کے باعث شدید متاثر ہوا تھا اور جانبر نہ ہو سکا تھا۔ صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخواہ امتیاز شاہد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم اپنے شہید کارکن کا مقدمہ وفاقی حکومت کیخلاف درج کروائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں جب ہم نے احتجاج کا سوچا تھا تو ہم اپنی بھرپور قوت سے باہر نکلے تھے اور نواز شریف کی قیادت میں ہمارا ریلہ سب کچھ بہا کر لے گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری قیادت کی سڑکوں پر بھرپور قوت دیکھ کر جنرل کیانی کو درمیان میں دخل کرنا پڑا تھا۔ خواجہ آصف نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی نتیجہ نکلے تو وہ بنی گالہ میں بیٹھے رہنے کی بجائے اپنی بھرپورطاقت سے سڑکوں پر نکلیں اور ہمیں دکھائیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر آئیں تو سہی ، ہو سکتا ہے کہ کوئی نتیجہ نکل آئے۔ اس طرح گھروں میں بیٹھ کر احتجاج نہیں ہوتے۔
وہی ہوگا جس کا ڈر تھا، تشدد اور شیلنگ سے تحریک انصاف کا ایک کارکن شہید
1
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں