جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہوں‘ شیخ رشید نے اچانک یہ کیا اعلان کر دیا؟

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ ، شیخ رشید پاناما لیکس کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آج لازمی سپریم کورٹ آنا چاہیے تھا، اس موقع پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں صرف عمران خان کے ساتھ ہوں، تحریک انصاف سے میرا کوئی تعلق نہیں۔یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت شروع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ تشکیلی دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل دینے کیلے شیخ رشید خود سپریم کورٹ میں موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء کے علاوہ شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے طلال چودھری اور عابد شیر علی بھی احاطہ عدالت میں ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…