اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے آپشن کی موجودگی کی طرف اشارہ دیدیا اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ وزیراعظم گورنر راج لگانے کے اختیار سے اجتناب کرتے ہیں، بہتر یہی ہو گا کہ جلسہ ڈیموکریسی پارک میں ہی کیا جائے۔
پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈارنے خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگنے کے امکان کے بارے میں کہاکہ وفاقی حکومت کے پاس خیبرپختونخوامیں گورنرراج کاآپشن موجود ہے ۔انہوں نے تحریک انصاف پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی تاریخ گواہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماوعدے ایفانہیں کرتے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ سکیورٹی لیکس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کوابھی حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن اس کمیٹی کافیصلہ جلدہی کرلیاجائے گا۔