اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)ر پیپلزپارٹی کے رہنما اورسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ دارلحکومت کوئی سرحدنہیں کہ لوگ کسی صوبے کے لوگ یہاں نہ آسکیں ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے خیبرپختونخوامیں گورنر راج لگانے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی رویہ بالکل نامناسب ہے،
موٹر وے کی پولیس وفاق کے ماتحت ہے، حکومت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔اعتزازاحسن نے کہاکہ یہ بین الاقوامی سرحد نہیں جہاں کوئی آنہیں سکتا، پیپلزپارٹی اس پُرتشدد کارروائی کے سخت خلاف ہے، اسلام آباد کی صورت حال کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگروزیراعلی کاراستہ بندکردیں توپھرکیاہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرگورنرراج لگایاگیاتواچھانہیں ہوگااوراگرگورنررا ج کی کوشش کی گئی توبہت بڑانقصان ہوگااوراگرگورنرراج لگاتوپھربھی تحریک انصاف پیچھے نہیں ہٹے گی ۔
خیبرپختونخوامیں گورنرراج کی صدائیں ،پیپلزپارٹی میدان میں آگئی
31
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں