منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

’’بنی گالہ میدان جنگ‘‘ راولپنڈی میں اس وقت کیا ہو رہا ہے؟ بڑی خبر

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 2نومبرکواسلام آباد میں دھرنا اور لاک ڈاؤن کے اعلان کے پیش نظر موٹر وے اور جی ٹی روڈبند کرنے کے ساتھ راولپنڈی کو خیبر پختونخواہ سے ملانے والی جغرافیائی سرحدیں کنٹینروں اور رکاوٹوں کی زدمیں آگئیں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے 250سے زائد کنٹینر راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی کے داخلی راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ دھرنا اور لاک ڈاؤن شرکاسے نمٹنے کے لئے پولیس فورس کا ریفرشر کورس بھی تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے وسابق ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق سمیت ٹاپ 94 کی گرفتاری کے لئے چھاپوں اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے جبکہ داخلی راستوں اور ناکوں پر ممکنہ مزاحمت کو روکنے کے لئے حفاظتی مورچے بنانے کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس ضمن میں ٹی ایم اے راول ٹاؤن میں ریت اور مٹی سے بھرے 4ہزار تھیلے تیار کئے گئے ہیں جن کی تیاری کا کام باقاعدہ ٹھیکے پر دیا گیا ہے یہ تھیلے مختلف مقامات پر حفاظتی مورچوں میں استعمال کئے جائیں گے ادھر پنجاب سمیت ملک کے دیگر اضلاع سے تحریک انصاف کے کارکنان 2روزپہلے سے ہی راولپنڈی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ان کارکنوں نے پتھروں ،پانی ،نمک اور خشک راشن کا ذخیرہ جمع کر لیا ہے ۔
جبکہ راولپنڈی کی مقامی قیادت نے ہر قیمت پر کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدائیت کر دی ہے اس ضمن میں ڈنڈا بردار اور پتھر بردار خصوصی گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں جو کارکنوں کی اسلام آباد روانگی کے دوران پولیس سے مزاحمت کے ذریعے انہیں کوور دے کر رکاوٹیں عبور کروائیں گے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ تشدد ،پتھراؤ ،جلاؤ اور گھیراؤ کے لئے کارکنوں سے ہٹ کر اجرت پر بڑی تعداد میں افراد کی خدمات لی گئی ہیں ادھر 2نومبرکے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کی تیاریوں ، رکاوٹوں اورممکنہ مزاحمت و تصادم سے جڑواں شہروں کے لاکھوں عام شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ شہریوں نے آج (بروزمنگل)سے بچوں کو تعلیمی اداروں میں نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے عمران کان کی ضد کو قومی مفاد اور ملکی سلامتی کے منافی قرار دیتے ہوئے ملک میں انارکی اور بد امنی کی ایک سازش قرار دیا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایست پر تشدد دھرنے ، مظاہرے اور احتجاج روکنے کے لئے باقاعدہ قانون سازی کرے اور ایسے اجتماعات کے لئے جڑواں شہروں میں جگہ مختص کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…