اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ جب مغل سلطنت قرضے کے بوجھ تلے دبتے دبتے اس نہج تک پہنچ گئی کہ وہ قرضے اتار نہ سکے تو برصغیر پر ایسٹ انڈیا کمپنی نے قبضہ کر لیا۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جیسا کہ ہمارے ہاں ہو رہا ہے، کوئی ترقیاتی کام ابھی بن ہی رہا ہوتا ہے کہ ہم اسے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیتے ہیں۔ اب ہمارے پاس اثاثے گروی رکھنے کیلئے کوئی اثاثہ بچا ہی نہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب کو کسی نے یہ فرماتے ہوئے بھی سنا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہم پورے کا پورا سی پیک ہی گروی رکھ دیں گے۔ سینئر تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اب واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے اور احتساب کا عمل ہے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ مغل حکمرانوں نے کرپشن کی تاریخ رقم کی لیکن اگر دیکھا جائے تو یہ حکومت ان سے بھی بہت آگے نکل گئی ہے۔
Ishaq Dar Ne Kaha Hai K Hum CPEC Ko Bhi Girvi… by mubashirnadeem1979