منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ھوٹی خبر کس نے لیک کی، کوئی ریکارڈ نہیں ملا، وفاقی وزیرداخلہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ اہم عسکری و سیاسی قیادت کے اجلاس سے متعلق جھوٹی خبر کس نے لیک کی اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، تحقیقاتی جاری ہیں، سول ملٹری تعلقات میں تلخی کی خبر سرا سر جھوٹ ہے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہم عسکری و سیاسی قیادت کے اجلاس سے متعلق جھوٹی خبر کس نے لیک کی اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، تحقیقاتی جاری ہیں، سول ملٹری تعلقات میں تلخی کی خبر سرا سر جھوٹ ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم سے کہا تحقیقات کہاں تک پہنچیں، پہلے وزیراعظم اور پھر آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی، اپنی چیزیں شیئر کیں جس سے آرمی چیف نے اتفاق کیا، جس نے جھوٹی خبر ڈان کو دی، قوم کے سامنے آنا چاہئے، میٹنگ میں تو وہ بات ہی نہیں ہوئی جو خبر بنی، ملٹری اور حکومت چاہتی ہے اصل کردار کو پکڑا جائے، مجھے یقین دہانی کرائی گئی تھی سرل باہر نہیں جائے گا، پھر کہا گیا وہ باہر گیا تو بلانے پر واپس آئے گا، سرل المیڈا وطن واپس نہ آئے تو قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا، خیبرپختونخوا کا بند کیا گیا راستہ میں نے کھولنے کا فوری حکم دیا، سڑکوں کی بندش کو پختون اور پنجابی کا مسئلہ بنادیا، کیا کوئی صوبائی حکومت وفاق سے جنگ کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیاقومی معاملات پراحتیاط سے کام لے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…