منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب تک کی سب سے بڑی خبر نیا آرمی چیف کون ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان عہدوں کیلئے زیرغور 4ناموں میں سے پہلے اور آخری نام پر دونوں طرف سے اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج اپنی گزشتہ 3سال کی کارکردگی اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے موزوں ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی ان عہدوں پر تعیناتی چاہتی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ متعلقہ لیفٹیننٹ جنرلزکے حوالے سے رپورٹس کی روشنی میں ان عہدوں پر تقرر کیلئے حکومت نے فوجی قیادت کا مشورہ قبول کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جارہا ہے۔ موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے عہدوں کی معیاد 29نومبر 2016ء4 کو ختم ہورہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات موجودہ چیف آف آرمی سٹاف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے بعد سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہیں اوران کے عہدہ کی معیاد 13جنوری 2017ء کو ختم ہونے والی تھی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے عہدہ پر تعینات ہیں، وہ بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ بھی ہیں، ان کے موجود ہ عہدہ کی معیاد 8اگست2017ء کو ختم ہوگی تاہم ممکنہ تقرریوں کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ تین،3 سال کیلئے نئے عہدوں پر کام کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…