اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)سابق وزیرنبیل گبول آج تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نبیل گبول متحدہ قومی موومنٹ کوچھوڑنے کے بعدکافی عرصے سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش کررہے تھے لیکن تحریک انصاف کے بعض رہنما ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔ سابق وزیر آج پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ نبیل گبول اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اچانک کارکنوں سے بڑی اپیل کر دی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک بھر کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دو نومبر کا انتظار کئے بغیر فوراََ بنی گالہ، اسلام آباد پہنچیں ، عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کارکنوں کو کہتا ہوں کہ فوراََ بنی گالہ پہنچیں ، دو نومبر کو یہاں سے بھرپور قوت سے نکلیں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کو جانے والے تمام راستے اس وقت میدان جنگ بنے ہوئے ہیں اور کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے سے روکنے کیلئے پولیس کی شیلنگ وغیرہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ فوراََ بنی گالہ پہنچیں۔
وفاقی وزارت پرفائز رہنے والی کون سی شخصیت آج پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہی ہے؟
30
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں