منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کپتان بازی لے گیا، عمران خان صبح صبح بنی گالہ میں کیا کرتے رہے؟ بڑی خبر

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر کھلاڑیوں کا ہجوم برقرار رہا ٗدونومبر کے احتجاج میں شرکت کیلئے ملک بھر س کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا تحریک انصاف کے کارکن تمام رکاوٹیں عبور کرکے دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے بنی گالہ پہنچے یخ بستہ رات گزارنے کے بعد شہریوں نے صبح سویرے وارم اپ کیا، ڈنڈ لگائے اور نعرے بھی لگائے۔ کھلاڑیوں کو تحریک انصاف کی جانب سے ناشتہ فراہم کیا گیا، عمران خان نے خود ناشتہ تقسیم کیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بظاہر حکومت کو موجودہ بحران سے نکلنے کا ایک موقع فراہم کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ وہ پاناما اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے دو نومبر سے قبل جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے قانون کو منظور کرلے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکے اور پاناما پیپرز کی انکوائری کے حوالے سے اپوزیشن کے تیار کردہ بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر پیش کردہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کمیشن کے قیام کے حوالے سے ایک آرڈیننس بھی جاری کرسکتی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر حکومت نے آپ کی یہ تجویز قبول کرلی تو کیا پی ٹی آئی 2 نومبر کا احتجاج منسوخ کردیگی تو انہوں نے کہا کہ صرف اعلان کافی نہیں ہوگاہم پارلیمنٹ میں عمل درآمد چاہتے ہیں ٗ پہلے انہیں ایسا کرنے دیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…