اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے آنیوالے کارکنان کو روکنے کیلئے پنجاب بھر کے دوسرے صوبوں کے ساتھ جڑے ہوئے بارڈر کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے تحریک انصاف کارکنوں کو روکنے کیلئے پنجاب کا بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس صورت میں کسی بھی کارکن کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہیں انہیں صوبے سے باہر نکلنے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اچانک کارکنوں سے بڑی اپیل کر دی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک بھر کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دو نومبر کا انتظار کئے بغیر فوراََ بنی گالہ، اسلام آباد پہنچیں ، عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کارکنوں کو کہتا ہوں کہ فوراََ بنی گالہ پہنچیں ، دو نومبر کو یہاں سے بھرپور قوت سے نکلیں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کو جانے والے تمام راستے اس وقت میدان جنگ بنے ہوئے ہیں اور کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے سے روکنے کیلئے پولیس کی شیلنگ وغیرہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ فوراََ بنی گالہ پہنچیں۔