اسلام آباد(نیوزڈیسک)دھرنا روکنے کیلئے حکومت کے کنٹینر زکا افسوسناک نتیجہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جاں بحق، میجر زخمی، میجر زخمی،پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید،میجر جلال شدید زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اٹک حضرو پل کے قریب کنٹینر رکھنے کے باعث حادثے میں پاک فوج کے ایک افسر لیفٹیننٹ کرنل شاہد جاں بحق اور میجر جلال زخمی ہوگئے، افسران فوجی قافلے کے ہمراہ راولپنڈی سے نوشہرہ جارہے تھے کہ راستے میں رکھے گئے کنٹینر کے باعث گاڑی حادثے کا شکارہوگئی اور گڑھے میں گر گئے ۔ دونوں افسران کے گڑھے میں گرنے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل شاہد کے جاں بحقہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ میجر جلال زخمی ہیں ان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔