پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہم پٹھان ہیں اور جب پٹھانوں کاراستہ بند کیا جاتا ہے تو ۔۔۔! وزیز اعلیٰ کے پی کے نے حکومت کو خبر دار کر دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یادش بخیر کے آئی جی پولیس کے پی کے کی جانب سے وزارت داخلہ کو وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کیلئے پروٹوکو ل کی درخواست دی تھی، جواب آیا : اگر وہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اسلام آباد آئے تو تو انہیں پروٹوکول دیا جائے گا اور اگر وہ احتجاج کی کی غرض سے دارالحکومت پہنچے تو انہیں دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی خیبرپختونخوا کے مراسلے پر کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اگر سرکاری کام کے لئے اسلام آباد آرہے ہیں تو پروٹوکول فراہم کیا جائے گا تاہم اگر وہ احتجاج کے لئے آرہے ہیں تو دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا ، احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ کے مسلح گارڈز کو ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آئی جی خیبرپختونخوا کی طرف سے سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سرکاری پروٹوکول دینے کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ گارڈز رکھنے کی اجازت دی جائے جس پر وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اگر سرکاری کام کے لئے اسلام آباد آرہے ہیں تو پروٹوکول فراہم کیا جائے گا تاہم اگر وہ احتجاج کے لئے آرہے ہیں تو دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا ،احتجاج کی صورت میں وزیراعلیٰ کو اسلام آباد گھومنے کی آزاد نہیں ہوگی، احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ کے مسلح گارڈز کو ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔جس کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ انھیں پنجاب داخل نہ ہونے دیا گیا تو پھر نوازشریف کو بھی خیبرپختونخوا نہیں آنے دیا جائے گا۔پرویز ختک نے کہا کہ شہباز شریف کو وارننگ دیتے ہیں بہت ہو چکا راستے بند کرنا غیر آئینی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ صوبے بند کرنا آئینی اور اسلام آباد بند کرنا غیر آئینی ؟ پرویز خٹک نے اپنے صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل صوابی انٹرچینج پر پہنچیں اور خیبر پختونخوا کے حقوق پر فیصلہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پٹھان ہیں اورپٹھانوں کا جب راستہ روکا جاتا ہے تو پھر قتل و غارت ہی ہوتا ہے ۔ اگر ہم پر راستہ بند کیا جائے تو ہم اتنے کمزور تو نہیں کہ راستہ کھلوا نہ سکیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…