اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع،پیپلزپارٹی نے اپنے موقف کادوٹوک اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ مجھے خوف ہے کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے ٗصورتحال خراب ہوئی تو پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ ہوگا ٗ لال حویلی شیخ رشید کی پراپرٹی ہے ٗ کوئی بھی کسی کی ذاتی ملکیت خالی نہیں کراسکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت سے پہلے ہی کہا تھا کہ احتیاط کی ضرورت ہے اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقت میں کہا بھی تھا کہ کہیں یہ معاملہ تشدد میں تبدیل نہ ہوجائے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا،خوف آتا ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے اور ہمیں دوبارہ زیرو سے شروع ہوناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ نظر آرہا تھا کہ اس طرح کا ماحول ضرور پیدا ہوگا تاہم بچوں اور خواتین پر تشدد نہیں ہونا چاہیے، عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہر سیاست دان کو حقیقت پسند ہونا چاہیے ٗ لال حویلی شیخ رشید کی پراپرٹی ہے اور کوئی بھی کسی کی ذاتی ملکیت خالی نہیں کراسکتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت مذاکرات کر لے تو عمران خان کا احتجاج ختم ہو سکتا ہے اور اگر حکومت ہمارے مطالبات مان لے تو سارے جھگڑے ختم ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…