جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو،بڑا کام مکمل،پاکستان بھارت پر فیصلہ کن وارکرنے کو تیار،اعلان کردیاگیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بھارت کی پاکستان میں مداخلت ثابت ہوچکی ہے اور ہمارے پاس اس سلسلے میں ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے حاصل کردہ شواہد کو مرتب کرکے دستاویزات (ڈوزیئرز) کی شکل دی جا چکی ہے اور اسے مناسب وقت پر اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرینگے،پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو ہماری قومی سلامتی کے مفاد میں نہیں تھیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، تما دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں ٗافغانستان میں قیام امن کی غرض سے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں ٗوزیر اعظم محمد نواز شریگ اگلے ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرینگے

۔دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے تیزی سے پھیلتے ہوئے ایٹمی پروگرام سے خطے میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ٗ 2008 میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی جانب سے بھارت کو دی گئی چھوٹ نے صرف عدم پھیلاؤ رجیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور اس کی افادیت کو مجروح کیا بلکہ جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت ثابت ہوچکی ہے اور ہمارے پاس اس سلسلے میں ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے حاصل کردہ شواہد کو مرتب کرکے دستاویزات (ڈوزیئرز) کی شکل دی جا چکی ہے اور اسے مناسب وقت پر اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرینگے۔ ترجمان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 2003 میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور سویلینز اور انکی املاک کو نشانہ بنانے سے گریزکرے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی حر کتیں کرہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اورکشمیری عوام کے مصائب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا ہے، ماورائے عدالتی قتل کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ایک سوال پر ترجمان نے ایک بار واضح کیا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہیں

ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا نشانہ ہے، پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے دہشت گردوں کو غیر ملکی فنڈ زفراہم کئے جارہے ہیں،کوئٹہ میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقانی کمانڈر سرج الدین حقانی کو افغان سرزمین کو ہلاک کیا گیا تھا جس نے یہ ثابت کر دیا کہ حقانی گروپ حقیقت میں کہاں مقیم ہے۔ بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس پروسیس کا مقصد علاقائی ملکوں کے اشتراک سے افغانستان میں امن واستحکام لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تاہم اس فورم کو کسی ملک کے سیاسی ایجنڈے کی نذر نہیں ہونے دینگے۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریگ اگلے ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق ڈوزئیر تکمیل کے مراحل میں ہے مناسب وقت آنے پر ڈوزئیر کو متعلقہ اتھارٹیوں کو جمع کرا دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…