منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا اصل مقصد کیا ہے؟شہبازشریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنیوالے پاکستان کی بدلتی قسمت کھوٹی کرنا چاہتے ہیں اورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا راستہ روکنے کی سازشیں پاکستان کے اندر سے کی جارہی ہیں، پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہیں ، جھوٹ ، الزام تراشی اور دروغ گوئی کی سیاست کے علمبردار عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورشکست خوردہ عناصرغیر جمہوری،غیر آئینی ،غیر سیاسی اورغیر اخلاقی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،عوام جانتے ہیں کہ دھرنے والے نیازی صاحب، ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں،پاکستان کے باشعور عوام ان شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے امن کو تباہ اوروطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کی سازش ناکام ہوگی۔عوام ان عناصر کی منفی سوچ اورملک کے امن کو خراب کرنے کی سازش سے پوری طرح آگاہ ہوچکے ہیں ۔سرمایہ کاری اورترقی کے تیزرفتار عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔دھرنے اورانتشار پھیلانے والوں کوپاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت ہضم نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے نہ ماننے والے احتجاج اورانتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین کررہے ہیں ۔اسلام آباد بند کرنا درحقیقت پاکستان کے غریب عوام میں خوشحالی کے دروازے بند کرنا ہے ۔عوام کے مسترد شدہ عناصر دھرنوں کے ذریعے عوام سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہروں کو بند کرنے سے پاکستان کی معیشت کواربوں روپے کانقصان ہوتاہے ۔اسلام آباد بندکرنا دراصل عوام کامعاشی قتل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے ۔

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورپاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے اندھیرے دورہوں گے،دھرنے والوں کو یہ کسی صورت گوارہ نہیں۔دھرنا گروپ چاہتا ہے کہ ملک و قوم ا سی طرح اندھیروں میں بھٹکتے رہیں ۔ دھرنے اوراحتجاج کرنے والا گروپ سی پیک کو بند کرانے کے درپے ہے ۔دھرنا گروپ کے لیڈر نے جھوٹ،الزام تراشی،دروغ گوئی اورگالم گلوچ کے ریکارڈ بنائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے عمل کو دھرنوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کا عزائم رکھنے والے غریب کے منہ سے نوالہ چھننا چاہتے ہیں ۔پاکستان کے باشعور عوام ملک کی ترقی کے مخالفین کے منفی عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…