اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے تاریخ رقم کر دی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی نظر بندی کی خبر سن کر جوق در جوق بنی گالہ پہنچ گئے۔ کارکنان شدید ترین رکاوٹیں اور طویل پہاڑ عبور کرتے ہوئے عقبی سائیڈ سے بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں اور بنی گالہ میں حالات انتہائی ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے بعد بنی گالہ، اسلام آباد بھی میدان جنگ بن گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ میں موجود پولیس اہلکاروں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی جاری ۔