اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تمام تر رکاوٹیں توڑ کر کمیٹی چوک راولپنڈی پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق شیخ رشید احمد جڑواں شہروں کی پولیس کو چقمہ دے کر کمیٹی چوک راولپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راولپنڈی میں شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاعات تھیں کہ عمران خان بنی گالہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی کے لئے روانہ ہو سکتے ہیں،تاہم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو چاروں جانب سے سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور عمران خان کو نظر بند کر گیا ہے۔