اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی کی تصدیق کر دی، تفصیل کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس ے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ملکی حالات کے پیش نظر میاں نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس دو نومبر کو کرغیزستان میں ہوگا لیکن اس میں وزیر اعظم نواز شریف شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں جڑواں شہروں میں حالات انتہائی خراب ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راولپنڈی میں شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاعات تھیں کہ عمران خان بنی گالہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی کے لئے روانہ ہو سکتے ہیں،تاہم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو چاروں جانب سے سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور عمران خان کو نظر بند کر گیا ہے۔
اب وزیر اعظم نہیں جا رہے‘ کنفرم ہو گیا
28
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں