منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے خیبر پختونخواہ کی حکومت میں آخری کیل ٹھونک دیا ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج تک تبدیلی نہیں آئی ، انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں ہم تبدیلی لائیں گے اور 2018میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی،شور مچانے ا ور دھرنے والوں کی حکومت کا کے پی کے سے خاتمہ ہوجائیگا،،ترقیاتی منصوبے کیا چیزہیں، میں عوام پر اپنی جان تک نچھاور کردوں گا،2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیاجائے گا،ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے، جووعدہ کرتا ہوں اسے ہمیشہ پورا کرتا ہوں ، اپوزیشن کو ترقیاتی کام اورپاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،وزیراعظم نے ہر ضلع کونسل کیلئے 20 اورتحصیل کونسل کیلئے 10کروڑ روپے کا اعلان کردیا،کوہاٹ میں اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے اور یونیورسٹی کے ویمن کیمپس کا اعلان کیا گیا ۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کوہاٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کوہاٹ کے عوام اور جذبے کو دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہورہا ہے،کوہاٹ کے عوام کا جوش و خروش میرے لئے قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ عباس خان آفریدی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی،عباس خان آفریدی ہمیشہ سے کوہاٹ آنے کی دعوت دیتے رہے ہیں،آج کوہاٹ آیا ہوں اور عوام کیلئے سوئی گیس کا تحفہ لے کر آیا ہوں میں کوئی خالی ہاتھ نہیں آیا،صوبے میں اگر تسلی بخش کام ہورہا ہوتا تو عوام کی بڑی تعداد آج جلسہ گاہ میں نہ ہوتی۔نوازشریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج تک تبدیلی نہیں ہوئی،ہم کے پی کے میں تبدیلی لے کر آرہے ہیں،کوہاٹ ہائی ویز اور موٹرویز سے منسلک ہوگا تو ترقی ہوگی،سوئی گیس فراہم کرنے کے منصوبے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئیگی،آج کوہاٹ میں 3.9ارب روپے کے سوئی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور 3.9ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کی جارہی ہے۔آج تک کوہاٹ کیلئے کبھی کسی نے سوچا نہ گیس دینے کی بات کی۔محمد نوازشریف جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے،ملکی وسائل عوام کی بہبود پر نچھاور کررہے ہیں،کوہاٹ،پنڈی گھیب اور جنڈ کو موٹروے سے ملایا جائے گا اور کوہاٹ،پنڈی گھیب فیڈ کیلئے بہترین ہائی تعمیر ہوگی اس کے احکامات جاری کردیئے ہیں،کوہاٹ سے کرک،کرک سے سرائے گمبیلہ شاہراہ کی چوڑائی دگنی کردی جائیگی،یہ شاہراہ موٹروے سے منسلک کی جائے گی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کوہاٹ میں جدید ہسپتال بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہسپتال بننے سے کوہاٹ میں تمام امراض کا علاج ہوگا،کوہاٹ کی عوام کیلئے مفت علاج کا منصوبہ بھی لے کر آرہے ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کوہاٹ یونیورسٹی کے ویمن کیمپس کے قیام بھی اعلان کردیا۔وزیراعظم نے راولپنڈی،کوہاٹ ریل کار سروس بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،ضلعی کونسل کیلئے 20 اورتحصیل کونسل کیلئے 10کروڑ روپے کی لاگت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی عوام کیلئے خوشحالی لائے گا،2018میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا،ہم نے 2013میں حکومت سنبھالی تو ملک میں 18,18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی تھی،2013کے مقابلے میں آج لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے،پاکستان میں آج موٹرویز اور ہائی ویز بن رہی ہیں،پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے جارہاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک ترقی کر رہا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ اور امن قائم ہورہا ہے،دہشتگردی کیخلاف پولیس،فوج اور سیکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں جو قابل تحسین ہیں،پاکستان عنقریب دنیا کا بہترین ملک بنے گا،اب پاکستان کی اقتصادی ترقی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے اور آئی ایم ایف ،ایشیائی بنک اور عالمی بنک نے پاکستان کی ترقی کو سراہا ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ کوہاٹ سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا،ہماری اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،تین سال میں کے پی کے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،آئندہ کے پی کے میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔2018میں ان لوگوں کی سیاست ختم ہوجائیگی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ کوہاٹ میں اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کرتاہوں،کوہاٹ کے لوگوں کو علاج کیلئے کراچی اور لاہور میں جانا پڑے گا،اب علاج کیلئے کسی کو اپنا مکان اور جائیداد نہیں بیچنے پڑیں گے۔وزیراعظم کی تقریب سے قبل کارکنوں نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…