پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کا جلسہ ، وہی ہوا جس کا ڈر تھا, جلسے سے بڑی خبر آگئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا جلسہ ، وہی ہوا جس کا ڈر تھا, جلسے سے بڑی خبر آگئی,کوہاٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے وزیراعظم کیخلاف نعرے لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف کی کوہاٹ آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم کی جلسہ گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث نواز لیگ کے کارکن بھی پنڈال سے باہر آگئے اور عمران خان کیخلاف نعرے لگانے شروع کردیئے دونوں جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا حالات کشیدہ ہونے پر لیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا وزیراعظم کا جلسہ ختم کرنے کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے جارہاہے ،حزب اختلاف کو فکر لاحق ہے کہ 2018ء تک ترقی کا سلسلہ جارہی رہا تو ان کا کیا بنے گا ، خیبرپختونخواہ میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ،ہم باتیں نہیں کرتے وعدے پورے کرتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے پی کے میں تبدیلی لائے گی اور 2018ء میں خیبرپختونخواہ میں بھی حکومت بنائے گی ، 2018ء میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہو جائیگی ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں پر تمام افسران ، جوانوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عباس آفریدی کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، وہ میرے اچھے ساتھی ہیں جب انہوں نے کابینہ میں شمولیت اختیار کی تو میں نے ان کو مبارکباد پیش کی اور انہوں نے مجھے کوہاٹ آنے کی دعوت دی جس پر میں نے کہاکہ مجھے کوہاٹ کے عوام سے محبت ہے اور وہاں میں ضرور جاؤں گا مگر میں یہاں خالی ہاتھ نہیں آیا بلکہ عوام کے لئے کچھ تحفے لے کر آیا ہوں ، یہ میرا فرض بھی ہے اور آپ کا حق بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں اگر ترقی اور تبدیلی آئی ہوتی تو آپ لوگ اتنی بڑی تعداد میں یہاں نہ آتے یہاں پر کیا ترقی ہورہی ہے وہ مجھ سے بہتر آپ جانتے ہیں ، کے پی کے میں ہم تبدیلی لائیں گے ، کوہاٹ کو ضلع بنائیں گے ، اگر یہاں پر سوئی گیس آئے گی تو تبدیلی آئے گی ،آج ہم نے یہاں سوئی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس پر3.9ارب روپے خرچ آئے گا یہ کوئی چھوٹہ منصوبہ نہیں ہے ، میں صرف باتیں نہیں کرتا بلکہ منصوبے لگنے شروع ہورہے ہیں جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ، ہم وعدے پورے کرتے ہیں آج کوہاٹ کے لئے ایک تاریخی دن ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوہاٹ کو جو گیس دی جارہی ہے وہ خوشحال گڑھ ، اترزئی ، شیرکوٹ ، شاہ پور اور چورلکی میں بھی دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ تین ارب 90 کروڑ تقریباً چار سو کروڑو نوجوانوں ، بہنوں ، بزرگوں پر خرچ کررہا ہوں یہ چار سو کروڑ تو کچھ بھی نہیں اگر کوہاٹ والوں کو میری جان چاہیے تو وہ بھی نچھاور کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہاکہ ایک اور بھی تحفہ کوہاٹ کے لئے لایا ہوں جھنڈ ، پنڈی گھیب کو خوبصورت موٹروے سے ملایا جارہا ہے ، یہاں لے لوگوں کو اسلام آباد آنا جانا آسان ہو جائیگا ،اس کے آرڈر ہو گئے ہیں اورتعمیر کا کام شروع ہو جائیگا ، پشاور آپ کے نزدیک ہو جائیگا۔کوہاٹ سے کرک کوسٹل ہائی وے کو دوگنا کردیا جائے گا ، یہ بہت بڑا منصوبہ ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ عباس آفریدی نے مجھے علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے بارے میں بتایا تو میں آج یہاں بہت بڑا ہسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں ، آپ کے بچوں کو کوہاٹ سے پشاور علاج معالجے کیلئے نہیں جانا پڑے گا ، تمام امراض کا علاج یہاں پر ہو گا ۔غریب لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی جن کے پاس علاج کے لئے پیسے نہیں ہوتے اوروہ اپنے گھر بار اور مکان بیچ دیتے ہیں ان کو اب مکان بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،ان کا بھی مفت علاج ہو گا ، خواتین کے لئے یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کابھی اعلان کرتا ہوں ۔وزیراعظم نے کہاکہ سفری سہولیات کیلئے ریل سروس شروع کی جائے گی جو ابتدائی طورپر تجرباتی بنیادوں پر ہو گی وہ یہاں سے پنڈی جائے گی بعد میں اسے مستقل بنیادوں پر کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے تیس کروڑ دوں گا تاکہ یہاں بھی ترقی وخوشحالی آئے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں سی پیک منصوبے شروع ہونے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، بے روزگاری اور غربت ختم ہو جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ میرے دور حکومت سے پہلے 18,18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب کافی حد تک ختم ہو گئی ہے اور 2018ء تک اس کا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے موٹروے بنائیں ، سڑکیں بنائیں اور پاکستان اب ترقی یافتہ ملک بننے جارہا ہے جس کی وجہ سے حزب اختلاف کو اپنی فکر پڑی ہوئی ہے کہ اگر ملک میں ترقی کا سلسلہ 2018ء تک جارہی رہا تو ان کا کیا ہوگا؟ان کی سیاست ختم ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو پتہ لگ چکا ہے کہ یہاں تین سالوں میں کچھ نہیں ہوا اور یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پی پی میں تبدیلی لائے گی اور 2018ء میں خیبرپختونخواہ میں بھی حکومت بنائے گی ۔وزیراعظم نے کہا کہ میں ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کیلئے بالترتیب10اور0کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں جس سے علاقائی ترقی ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جب اپنا سفر شروع کیا تو ملک دہشت گردی کا شکار تھا ،آئے روز دھماکے ہوتے تھے اور 2013ء تک ملک بھر دہشت گردی پھیل چکی تھی مگر ہم نے اسے کافی حد تک ختم کردیا جس پر میں پاک فوج کے افسران ،جوانوں ، پولیس افسران اور جوانوں سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ میں کوہاٹ پھر آؤں گا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…