اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شیخ رشید کے ڈرائیور اور سیکیورٹی اسٹاف کو گرفتار لیا گیا ہے، اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ، میرے سیکیورٹی اسٹاف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور میری گاڑی کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے جس کام کی امید تھی وہ اس نے کرنا شروع کر دیا ہے ، کچھ بھی ہو جائے آ ج کا جلسہ 2بجے اپنے ٹائم پر ہی ہو گا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج و دھرنوں کے باعث راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا،مری روڈ پر مریڑ حسن کے مقام پراحتجاجی کاکنوں کو روکنے کیلئے کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، میٹروبس سروس بھی بند کردی گئی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے آج ممکنہ احتجاج کے باعث لال حویلی اور ملحقہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے ،علاقے سیل ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ تمام مارکیٹیں ، بازار اور فروٹ مارکیٹیں بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔لال حویلی کے گرد بھی کنٹینر لگا دیے گئے ہیں ۔ لال حویلی سے ملحقہ موتی بازار ، راجہ بازار ، صرافہ بازار ، اردو بازار ، بوہڑ ، کالج روڈ ، باڑہ مارکیٹ موچی بازار اور دیگر اہم مارکیٹیں پوری طرح بند ہیں جبکہ میٹروبس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آبا داور جڑواں شہر راولپنڈی میں میٹر و بس سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ میٹروبس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی میٹروبس سروس معطل رہے گی ۔ میٹروبس سروس معطل ہونے سے ملازمت پیشہ افراد کو دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی مکمل طورپر بند ہیں ۔دوسری جانب مری روڈ پر مریڑ حسن کے مقام پراحتجاجی کاکنوں کو روکنے کیلئے کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس سے مری روڈ بند ہے ۔ مری روڈ کی بندش سے سکول اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شیخ رشید نے ٹویٹ میں لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑا شیر بنا پھرتا ہے جو ایک حویلی سے ڈرتا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وہ راولپنڈی کی اور راولپنڈی ان کی جان ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر لال حویلی پہنچے گا اور حکمرانوں کو بھگا کر دم لیں گے۔ راولپنڈی میں لال حویلی سیل ہونے کے بعد اپنے دوست کے گھر منتقل ہونے والے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ بزدل حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نہیں ڈرتے ، آج عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر راولپنڈی میں نظر آئے گا، کمیٹی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا ،یہیں سے موجودہ حکمرانوں کو بھی بھگا کر دم لیں گے
شیخ رشید کی اہم قریبی شخصیات گرفتار
28
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں