ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنرل راحیل شریف نے کل شہباز شریف اور چودھری نثار سے میٹنگ میں کیا کہا؟سینئر صحافی اندرونی کہانی منظر عام پر لے آئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) گزشتہ رات آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں شہباز شریف اور چوہدری نثار کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سینئر صحافی منظر عام پر لے آئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کاشف عباسی نے انکشاف کیا کہ فوج یہ سمجھتی ہے کہ سرل المیڈا والی سٹوری پلانٹڈ ہے اور سوچ سمجھ کر چلوائی گئی ہے۔ سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ ایک بات تو طے ہو گئی ہے کہ یہ بات پہلے دبے دبے لفظوں میں آتی تھی لیکن اب برملا سامنے آ گئی ہے۔ سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ حکومت کیلئے ملاقات میں کچھ اچھی خبریں نہیں، آرمی چاہتی ہے کہ حکومت رزلٹ دے اور حکومت نے ابھی تک کیا رزلٹ دیا ہے؟سرل المیڈا کے حوالے سے کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ کسی نے نہیں دیکھنا کہ المیڈا نے کیوں یہ خبر دی کیونکہ ان کا کام تو خبر دینا تھا اور وہ انہوں نے دی۔ کاشف عباسی نے کہا کہ سرل المیڈا نے اپنا سورس بتانے سے انکار کر دیا ہے اور یہ اس کا حق ہے کہ وہ اپنا سورس کسی کو کسی صورت نہ بتائے، البتہ یہ حکومت کا کام ہے کہ یہ خبر اس تک پہنچی گئی ہے۔ سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ کل رات کی میٹنگ میں خبر کے بارے میں پلانٹڈ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ بڑی اہم بات ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…