اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کے ساتھ آخری آپشن کے طور پر قومی اسمبلی، سینیٹ ، سمیت تینوں صوبائی اسمبلیوں (سندھ) (کے پی کے ) اور (پنجاب) کی نشستوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، اسمبلیوں کے استعفے پارٹی چیئرمین عمران خان کی توثیق سے جمع کروائے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے رویے کیخلاف تحریک انصاف ہرصورت احتجاج کریگی اور اگر وفاقی حکومت نے جمعرات کو کارکنان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ناروا رویے کی معافی نہ مانگی تو تحریک انصاف احتجاجاً اسمبلیوں کی نشستوں سے مستعفی ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کیے جائیں اور آج سے ملک بھر میں احتجاج کا آغاز کیا جائے۔
تحریک انصاف نے صوبائی و قومی اسمبلیوں سے استعفیٰ کافیصلہ کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں