اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچودھری نے جمعرات کوبھارتی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی سفارتی اہلکارسرجیت سنگھ کوناپسندیدہ شخصیت قراردیئے جانے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔دفترخارجہ نے بھارتی اہلکارکی ویاناکنونشن کے منافی اورسفارتی آداب کے خلاف سرگرمیوں پرسخت تشویش کااظہارکیا۔بھارتی ہائی کمیشن سے کہاگیا ہے کہ وہ سرجیت سنگھ اوراسکے خاندان کے29اکتوبرتک پاکستان چھوڑنے کے سلسلہ میں فوری ضروری اقدامات کرے۔