اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی ہدایت پراسلامآباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک انصاف کے یوتھ کنوینشن پر دھاوا بول کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارکنوں کی گرفتاری کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے کئی سینئر رہنما بھی گرفتار کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے اسلامآباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اہم اپوزیشن رہنمانے حکومت سے رابطہ کیااوربتایاکہ حکومت اپنی پالیسی بدلے ورنہ نقصان آپ کاہوگاجس پرحکومت کی طرف سے یہ تجویزمان لی گئی اورپی ٹی آئی کے رہنمائوں کونہ گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔