اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2 نومبر کے دھرنے کے تناظر میں اپنی ممکنہ گرفتاری و نظری بندی کے تحت فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ 2 نومبر سے پہلے ہی بنی گالہ، اسلام آبادسے منتقل ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ممکنہ نظر بندی کے پیش نظر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دو نومبر سے قبل ہی بنی گالہ سے منتقل ہو جائیں۔ عمران خان بنی گالہ سے منتقل ہونے کے بعد بھی اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر 6 سے 7 پوائنٹس منتخب کئے گئے ہیں۔ جہاں عمران خان دو نومبر سے قبل قیام کریں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو بھی اس حوالے سے معلومات نہیں دی جائیں گی کہ عمران خان کہاں ٹہریں گے البتہ عمران خان کے انتہائی قریبی لوگ اس بارے میں ضرور جانتے ہوں گے۔ دو نومبر کی رات کو عمران خان عوام کے سامنے آ ئیں گے اور ریلی کی قیادت کریں گے۔