جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’جنرل ظہیرالاسلام ،جنرل راحیل شریف کے خلاف کیا سازش کررہے تھے ‘‘ جاوید ہاشمی کا خوفناک بیان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتےء ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ دھرنے میں عمران خان کو ضمانت مل گئی تھی کہ ہم نواز شریف سے استعفیٰ دلوائیں گے اگر آپ کے الزامات درست ثابت ہو گئے تو۔ اس کے باوجود جو لوگ عمران خان سے کچھ کروانا چاہ رہے تھے یا تو وہ راحیل شریف سے بھی بغاوت کر رہے تھے یا فوج نہیں تھے؟ وہ لوگ چند جرنیل تھے۔ جاوید ہاشمی سے جب میزبان سینئر صحافی ندیم ملک نے سوال پوچھا کہ وہ چند جرنیل کون تھے تو جاوید ہاشمی نے جواب دیا کہ آپ مجھ سے غلط بات کروانا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں میں جنرل ظہیر الاسلام بھی شامل تھے اور جہلم کور کمانڈر خالد صاحب بھی ان میں شامل تھے۔ یہ سب جرنیل راحیل شریف کے خلاف تھے اور انہوں نے اپنی دکان چمکائی ہوئی تھی۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے اس وقت عمران خان کو کہا تھا کہ ایک آدمی کے کہنے پر آپ نے مزید آگے جانے کا فیصلہ کر لیا تو دنیا سمجھے گی کہ عمران خان کبھی کوئی فیصلہ خود نہیں کرتا۔ جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان سمیت یہ 4 سے 5 جرنیل باغی تھے۔ اسامہ بن لادن کے وقت فوج کے لوگ ڈرے ہوئے تھے ان میں کمانڈر انچیف بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ہمارے خلاف آگ جلا دے گی۔ اس وقت مجھے ان لوگوں نے کہا کہ آپ کوئی مہربانی کریں گے؟ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس وقت میں نے انہیں جواب دیا کہ آپ کو بچانا ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ آپ نے جو کر لیا وہ کر لیا۔ اس وقت میں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ فوج کے اوپر ہم نے بین الاقوامی سطح پر کوئی بھی حرف نہیں آنے دینا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…