پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ناقص میٹریل کا استعمال میٹرو بس پل کا پلر ٹوٹ گیا، بڑا نقصان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آن لائن نیوز ایجنسی) ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر میٹرو بس پروجیکٹ کا چونگی نمبر 6 پر واقع ایک پلر ناقص میٹریل کی وجہ سے لفٹر کے ٹکرانے سے ٹوٹ گیا جس پر میٹر و حکام نے اپنے کرپشن کو چھپانے کے لیے پلر کے چاروں طرف دیوار کھڑی کر کے اس کوچھپادیا ہے۔جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
دوسری جانب ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے اسٹیشنز پر برقی زینے (ایسکالیٹر) لگا دیئے گئے۔پراجیکٹ منیجر شینڈلر محمدفرقان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین برقی زینے ہیں جو کہ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں۔ ہر برقی زینے میں ایک گھنٹے میں 10 ہزار افراد کو بس اسٹیشن کی برج تک پہنچانے کی استعداد موجود ہے۔ ایوان صدر وزیر اعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ اور پاکستان کی بڑی نجی عمارتوں کے علاوہ فرانس کی سب سے بلند عمارت میں بھی اسی ادارے کے برقی زینے نصب کئے گئے ہیں۔یہ بات پراجیکٹ مینجر شینڈلر (Schindler) محمد فرقان نے میٹرو بس اسٹیشنز پر لگنے والے برقی زینوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن بی سی جی چوک پرپانچ چونگی نمبر 9 پرچار جبکہ دیگر میٹرو اسٹیشنز پر تین تین برقی زینے لگائے جانے کا پلان بنایا گیا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشن بی سی جی چوک، چونگی نمبر 6 اور نشیمن کالونی کے علاوہ باقی تمام اسٹیشنز پر برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر 9 پر دو برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ 2 مزید نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینوں کی تنصیب کنٹرول یونٹ کمیونی کیشن اور ٹیسٹنگ کے بعد انہی میٹرو بس انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ محمد فرقان نے بتایا کہ ہر برقی زینے پر سینسر نصب کیا گیا ہے اور کسی رکاوٹ یا خاتون کا دوپٹہ الجھنے پر یہ آٹو میٹک رک جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینے میں صفائی کیلئے آٹو کلینگ سسٹم اور مشینوں کی حفاظت کیلئے آٹو لبریکیشن سسٹم لگایا ہے۔ یہ سسٹم لاہور میٹرو بس اسٹیشنز پر لگائے برقی زینوں میں نہیں ہے وہاں یہ کام مینول طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…