جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے،وزیراعظم نوازشریف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی جس سے رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا‘ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے‘ کارک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش ہوا تھا۔ بدھ کو وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کارک کے پندرھویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پندرھویں اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کارک ملکوں کی شرکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی اور رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط میں مضبوطی کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔ کارک پروگرام کا تصور 1996ء میں پیش کیا گیا۔ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے مکمل ہوتے ہی پاکستان اورعوام کیلئے بے پناہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو جائے گا۔ کارک رکن ملکوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اہم فورم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کارک ملک آپس میں ٹرانسپورٹ ‘ تجارت اور توانائی میں تعاون کرسکتے ہیں۔ کارک وسط ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچنے کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کارک ملکوں میں اہم ادارہ ہے ۔سی پیک منصوبے کے فوائد کارک ملکوں کو بھی پہنچیں گے۔ کارک منصوبے میں اے ڈی بی اور دوسرے شراکت دار تعاون فراہم کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…