اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے 2نومبر کو ہونے والے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے تین رکنی وفد کے ساتھ خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پانامہ لیکس اور پی ٹی آئی کے دھرنے پر غور و فکر کی گئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومت کی حمایت کو بلاول کے چار مطالبات سے مشروط کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ، وفاقی وزیر سنیٹر حاصل بزنجو پر مشتمل وفد نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سنیٹر چوہدری اعتزاز احسن اور قمر زمان قائر ہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں پانامہ لیکس کی تحقیقات ، پی ٹی آئی کا دھرنا اور اپوزیشن کے ٹی او آرز اور دیگر اہم ملکی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔