اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کو اب کس نے یقین دلایا ہے کہ اب انگلی اٹھے گی،پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا ہوگا، اب یقین کس نے دلایا ہے،عمران خان کو سمجھ جانا چاہیے اور عقل سے کام لینا چاہیے فوج کو نہ گھسیٹے،اگر فوج آئی تو سب سے پہلے ذمہ دار خان صاحب ہونگے اس کے بعد وزیراعظم نوازشریف ہونگے۔منگل کو اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کیلئے10ہزار لوگ بھی کافی ہیں،لیڈر تحریک میں غریبوں کا خون مانگ رہے ہیں۔
عمران بتائیں انہیں کس نے یقین دلایا ہے کہ انگلی اب اٹھے گی،پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا ہوگا،اب یقین کس نے دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں کہ فیصلے کہاں ہونگے،عمران خان کو سمجھ آنی چاہیے فوج کو مت گھسیٹے اور عمران کو بچہ جموراً نہیں بننا چاہیے،لگتا ہے خان صاحب عقل کھو بیٹھے ہیں،عقل سے کام لیں،پہلے شکوک و شبہات بڑھ چکے ہیں،دھرنے کے دنوں میں جوائنٹ سیشن کی طلبی کا معلوم نہیں ہے،پچھلی مرتبہ جوائنٹ سیشن اس لئے بلایا کیونکہ پارلیمنٹ کو چیلنج کیا گیا ہے مگر اس بار پارلیمنٹ کو چیلنج نہیں بلکہ کرپشن کو چیلنج کیا گیا ،آج کے حالات کی بڑی ذمہ دار حکومت خود ہے،اگر فوج آئی تو ذمہ سب سے پہلے عمران خان ہونگے اس کے بعد نوازشریف ہونگے۔
عمران خان کو یہ یقین کس نے دلوایا؟ سینئر سیاستدان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
25
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں