اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و صحافے نے اہم دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کی لسٹیں ایجنسیوں کے پاس موجود ہیں۔ جو جو لوگ حکومت کے کرپشن میں ملوث ہیں ان لوگوں کو اب کسی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ایجنسیوں نے تین سیٹس بنا لئے ہیں ، ایک سیٹ بنایا گیا ہے جس میں کرپشن، کرائم اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ والے لوگ رکھے گئے ہیں۔ دوسرا سیٹ(گروہ) ان لوگوں کا ہے جو ماضی میں قتل و غارت گری کرواتے رہے ہیں۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے تین سے چار وفاقی وزراء اور باقی صوبائی وزراء جو کرپشن میں شامل ہیں انہیں جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ اب ہر طرح کی کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔