بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

300 کنٹینرز منگوا لئے گئے ہیں، حکومت خود اسلام آبادبند کرنے جا رہی ہے‘ اسلام آبادایئر پورٹ پر یہ کام ہو سکتا ہے۔۔

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی بجائے حکومت نے خود ہی اسلام آباد کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے 5 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل، 13 ہزار سے زائد بلٹس اور 300 سے زائد کنٹینرز منگوا لئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ہو سکتا ہے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایسے حالات پیدا ہو جائیں اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو بھی بند کرنا پڑے۔ مختلف جماعتیں پلان بنا رہی ہیں کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کو بھی بند کر دیا جائے۔ شہروں کے رابطے منقطع کرنے کیلئے جی ٹی روڈ بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ اس بار عمران خان کے ساتھ سنی اتحاد کونسل،طاہر القادری اور دیگر بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی آ رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ہو سکتا ہے پیپلز پارٹی بھی باقاعدہ میدان میں آ جائے۔
دوسری جانب سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے دھرنوں کی سیاست کو پاکستان کیلئے نقصان د ہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان غیرملکی قوتوں کے کنٹرول میں ہیں۔ایک انٹرویومیں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا وزیراعظم کو غیرآئینی طریقے سے بے دخل کرنا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پناما کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے اپنے بیانات سے منحرف ہورہے ہیں۔پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ پارٹی غیرملکی طاقتوں کے اشاروں پر چلتی ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ سازشیں پاکستان کی ترقی اور سی پیک کے خلاف ہورہی ہیں اورعمران خان کو خود بھی نہیں معلوم کہ وہ کس کے کہنے پر سی پیک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔


1 by thezed-lad

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…