اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان عمران خان کے لاہورمیں ایک متنازع بیان کے بعد کی ناراضی دورہوگئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے طاہرالقادری کو پیرکے روزٹیلی فون کیا اور اس دوران عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپنے بیان پر معذرت کی ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان نے فون پر مجھے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جو میں نے قبول کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ، ماڈل ٹاؤن کا احتساب اور ملک میں بہتری لانے کے لیے عوامی تحریک اور پی ٹی آئی ایک ساتھ ہیں جب کہ ہماری پارٹی تو اس میں شرکت کرے گی لیکن دھرنے میں میری شرکت قبل از وقت ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کوسیاسی مبصرین بڑی پیش رفت قراردے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ عمران خان کے ریمارکس کہ ”میں رشتہ مانگنے تو نہیں جارہا“ طاہرالقادری شدید مشتعل ہوگئے تھے اور ان کی سب سے بڑی شرط یہ ہی تھی کہ الفاظ واپس لئے جائیں اور معافی مانگی جائے.