لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے حکومت کو خبردارکیا ہے کہ عمران خان کا احتجاج برحق ہے ،وزیراعظم کے احتساب کیلئے سڑکوں پر نکلنے والوں پر تشدد ہوا تو پیپلزپارٹی اپنی پالیسی تبدیل کرسکتی ہے ،نیب، ایس ای سی پی وزیراعظم کے خاندان کے تابع رہے ہیں، احتساب کا عمل نوازشریف اور ان کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کا پانامہ پیپرز پر وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرنے اور احتساب کا عمل نوازشریف سے شروع کرنے کے حوالے دو نومبر کا احتجاج برحق ہے اور اس پر کوئی دو رائے نہیں ہیں ، اس پر پیپلزپارٹی عمران خان کے ساتھ ہے مگر احتجاج میں ہم شامل نہیں ہورہے ۔
کارکنوں پر تشدد یا لاٹھی چارج پر نظر رکھیں گے تاہم اگر وزیراعظم کے احتساب اور پانامہ پیپرز معاملے کی انکوائری کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے عوام پر اگر ریاستی تشدد ہوا ، آنسو گیس ، لاٹھی چارج یا مارکٹائی ہوئی تو پیپلزپارٹی اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائے گی اور وہ ریاستی تشدد پر عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کا پانامہ پیپرز میں نام آیا تو ملک کے کسی بھی ادارے نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ،کسی ادارے نے بھی پاناما لیکس کی انکوائری میں مدد نہیں کی، نیب اور ایف آئی اے سمیت کسی بھی ادارے نے احتساب کیلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جو افسوسناک ہے نیب، ایس ای سی پی وزیراعظم کے خاندان کے تابع رہے ہیں شاید اس لئے وہ ان کیخلاف کارروائی نہیں کررہے۔انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی جائیداد سے متعلق ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے،نواز شریف احتساب سے بھاگ رہے ہیں،کسی اور شخص یا خاندان کی جائیداد بیرون ملک ہوتی تو کب کا گرفتار ہو چکا ہوتا۔انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن چاہتی ہے کہ احتساب نواز شریف اوراس کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے۔
عمران خان کے کارکنوں پر تشدد ہوا توہم بھی میدان میں کود سکتے ہیں؟ پیپلز پارٹی نے دھماکے دار اعلان کر دیا
24
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں