جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’آج ہمارے بہادر جوان فخر کے ساتھ دنیا کو یہ بتاسکتے ہیں کہ ‘‘ جنرل راحیل شریف کا دبنگ اعلان ‘ بھارت کی نیندیں حرام

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ’امن کے لیے جنگ‘ کی ایک مثال ہے جبکہ اس کامیاب ملٹری آپریشن کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی استحکام و خوشحالی آئی۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ’آج ہمارے بہادر جوان فخر کے ساتھ دنیا کو یہ بتاسکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد سے دہشت گرد نیٹ ورکس کا صفایا کرنے کے بعد امن و خوشحالی کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے‘۔آرمی چیف نے کہا کہ ’ظالم دشمن سے نمٹنے کے بعد اب ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے تیار ہیں‘۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’آج پاکستان دنیا کے ساتھ جتنا جْڑا ہوا ہے اتنا پہلے کبھی نہ تھا‘۔ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پہلی انٹرنیشنل فزیکل ایجیلیٹی اینڈ کومبیٹ ایفیشینسی سسٹم (پیسز) مقابلوں کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جسمانی صلاحیتوں اور لڑائی میں مہارت کے نظام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا جہاں انہوں نے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے چیلنجر کا خود اعتمادی کے ساتھ سامنا کیا جو صبر و استقامت اور مستقل چوکسی کا تقاضہ کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابی مکمل طور پر ہمارے جوانوں اور افسران کی ذہنی و جمسانی قوت کے مرہون منت ہے۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس کے ساتھ ساتھ مقاصد کے حصول میں نیک نیتی اور سمت کے واضح تعین کی بدولت فوجی جوانوں نے انہتائی سخت اور محنت طلب آپریشنز کے دوران اپنے ہمت اور حوصلوں کو بلند رکھا‘۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…