منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رانا ثناء اللہ کی خفیہ میٹنگ کی وڈیو لیک ہو گئی، وڈیو میں کیا تھا۔۔؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کو ناکام بنانے اور عمران خان کا ’’بندو بست‘‘ کرنے کیلئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کی سربراہی میں خفیہ میٹنگ کی وڈیو لیک ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت خفیہ اجلاس میں تحریک انصاف اور عمران خان سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ خفیہ اجلاس میں رانا مقبول، چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری، آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خفیہ اجلاس دوپہر ڈھائی بجے سے شام تک جاری رہا۔
نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے پولیس کی آئی بی اور سپیشل برانچ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی فہرست تین کیٹگریز میں مرتب کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کیٹگری اے میں مرکزی قیادت اور ارکان اسمبلی شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں سینئر صحافی اسد کھرل کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنی خفیہ میٹنگ میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب کے کسی بھی شہر سے تحریک انصاف کے کارکنان کسی بھی صورت میں جڑواں شہروں میں نہیں پہنچنے چاہئیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے پر خوب دمادم مست قلندر ہونے کا امکان ہے اور حکومت نے بھی اس ضمن میں جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…