اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خلاف پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ‘جنرل راحیل شریف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،آپریشن ضرب عضب خطے میں سلامتی کی کاوشوں کی مثال ہے ، پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہے پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جار ہا ہے آپریشن ضرب عضب قیام امن کیلئے شروع کیا گیا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان ہونے والی پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پرکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق، ڈی جی رینجرز پنجاب عمر فاروق برکی ،جی او سی کینٹ ڈویژن سمیت اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ میں جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کھلاڑیوں نے جرت اورپیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اوربین الاقوامی مقابلوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں ضافہ ہوگا ۔ انہوں نے فوج کے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوان چست ، پھرتیلے اور ہوشیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے کھیلوں کے انعقاد سے تمام ممالک سے روابط مزید مضبوط ہونگے اورپیسز چیمپئن شپ میں شریک ہونے والے ممالک کو قریب آنے کا موقع پر ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریب میں موجود مہمانوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پر امن املک ہے ۔ایسے ایونٹ کیلئے پاکستان زیاہ محفوظ ملک ہے اورآئندہ بھی بڑے پیمانے پر پاکستان میں ایسے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ہوا میں روشنی کے غبارے چھوڑے گئے اور پاک فوج کے چاق و چوبند جوانوں نے سلامی پیش کی۔تقریب میں شوبزکی سرکردہ شخصیات اور اسٹارکرکٹرز بھی موجود تھے ۔ جبکہ تقریب کے دوران آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ہمراہ شعیب اختر، جہانگیرخان، سہیل عباس اوردیگر نامور افراد نے گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ مل کر ملی نغمہ پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…