ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف اور آصف زر داری ،عمران خان نے حدیں پارکرلیں،بہت بڑا دعویٰ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) نوازشریف اور آصف زر داری ،عمران خان نے حدیں پارکرلیں،بہت بڑا دعویٰ،نوازشریف کو وزیراعظم ماننے سے انکار،آصف زرداری کو ڈاکو کہہ ڈالا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیر اعظم نہیں مانتا ٗ آصف زر داری خود ڈاکو ہیں ٗ نواز شریف کو کیسے پکڑ سکتے ہیں ٗعوام ساتھ دیں تو ملک کی تقدیر بدل دونگا ٗدو نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ٗ پولیس کو ڈنڈا چلانے کی جرات نہیں ہوگی ۔اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کا کہ وزیراعظم 30سال سے کرپشن کررہے ہیں اور آصف زرداری تو خود ڈاکو ہیں وہ نوازشریف کو کیسے پکڑسکتے تھے، تمام اداروں نے بے حسی ظاہر کردی تو ہمارے پاس سڑکو پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ گیا،اداروں نے نوازشریف پر ہاتھ نہ ڈالا تو ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ٗ نوازشریف ادارے خریدتے رہے اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا جب کہ انہوں نے ایک آرمی چیف کوبھی خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف پرالزامات نہیں کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں اور حکمرانوں کی کرپشن کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑرہی ہے جبکہ ہم کرپشن کا جواب مانگتے ہیں تو نوازشریف فیتے کاٹناشروع کردیتے ہیں۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف اداروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں لہذا کسی مجرم کو وزیراعظم نہیں مان سکتا، عوام آج کھڑے ہوں توملک کی تقدیربدل سکتے ہیں اور اگر آج ظلم کے سامنے کھڑے نہ ہوئے توعوام کے بچے بھی غلام رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ اور ایک میڈیا ہاؤس بھی کرپشن والوں کیساتھ کھڑے ہیں تاہم 2 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا اور پولیس کو ڈنڈا چلانے کی جرات نہیں ہوگی ٗ کرپٹ لوگوں کو شکست ہوگی اور انہیں مزید کھ پہنچاؤں گا۔سربراہ تحریک انصاف نے کہاکہ 2 نومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے اور اس دن نوازشریف استعفیٰ دیں گے یا تلاشی دیں گے ٗ قانون احتجاج کی اجازت دیتاہے لیکن وزیراعظم کو کرپشن کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک سیاستدان نواز شریف کے ساتھ ہے جس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے طلبہ کو لیپ ٹاپ دے کر خریدنے کی کوشش کی، وہ اداروں کے سربراہوں اور صحافیوں کو بھی لفافے دے کر خرید رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاناما لیکس الزام نہیں بلکہ وزیر اعظم کی چوری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی ملک میں نہیں بلکہ وزیر اعظم کے اکاؤنٹس میں ہو رہی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ شکر ہے بانی متحدہ کی تقریروں سے جان چھوٹ گئی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی نصیحت کی کہ جو بھی آپس کے اختلافات ہیں، وہ ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے آصف زرداری اور فضل الرحمان نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…