پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

گولیاں لگنے سے جاں بحق ہونے والا سیکورٹی اہلکار تدفین سے پہلے زندہ ہو گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مصرمیں گولیاں لگنے سے مبینہ طور پرجاں بحق قرار دیا گیا ایک پولیس افسر اچانک دوبارہ زندہ ہوگیا جس پر لوگ حیران ہیں۔ یہ واقعہ حال ہی میں مصر میں اس وقت پیش آیا جب ایک پولیس اہلکار کی تدفین کی تیاری مکمل کی جاچکی تو طبی عملے نے اس کا آخری معائنہ کرتے ہوئے اس کی رپورٹ مرتب کرنے کی کوشش کی۔عرب ٹی وی کے مطابق نہر سویز یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے ابو صویر انویسٹی گیشن پولیس سینٹر کے میجر محمد الحسینی کو گولیاں لگنے سے مردہ قرار دیا تھا۔ الحسینی اسماعیلیہ کے مقام پر جیل سے فرار ہونے والوں کی گولیوں کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔میجر محمد الحسینی کے اہل خانہ کو بھی اس کی موت کی اطلاع دی گئی۔ سرکاری سطح پر اس کی تدفین کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ پولیس اہلکار کو گولیاں مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے لگیں تاہم شام سات بجے اس کی تدفین کا اعلان کیا گیا۔ جب تدفین کی تیاریاں مکمل کردی گئیں تو ڈاکٹروں نے اس کے آخری معائنے کے بعد رپورٹ بنانے کے لیے ’مقتول‘ کی نبض دیکھی تواس کا دل دھڑکنے کے ساتھ دماغ بھی کام کررہا تھا۔ اس پر سب لوگ حیران رہ گئے جس شخص کو کئی گھنٹے سے مردہ قرار دیا جا رہا تھا وہ دوبارہ کیسے زندہ ہوگیا۔اسماعیلیہ ڈاریکٹوریٹ کے ایک پولیس افسر نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میجر محمد الحسینی کی حالت تشویشناک ہے مگر انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…