منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا دھرنا ۔۔۔ پاک فوج کی کون سی بریگیڈ طلب کی جارہی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے کے دوران ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کو طلب کرنے پرغور کیا جا رہا ،دھرنے کی صورت میں ریڈ زون سمیت تمام اہم تنصیبات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی،فوج طلبی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے باضابطہ درخواست کی جائیگی،دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کا ٹاسک پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کو دیا جائے گا جبکہ ریڈ زون کی بیرونی سیکیورٹی پررینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ریڈ زون سمیت تمام اہم عمارتوں اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے پر مشاور ت جاری ہے ،پاک فوج کی خدمات ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر حاصل کی جائینگی ،فوج طلبی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے باضابطہ درخواست کی جائیگی،پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کو یکم نومبر سے طلب کیا جائے گا ،ریڈ زون کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے سپرد ہو گی،وفاقی دار الحکومت کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا جائے گا،دھرنے کے شرکا ء سے نمٹنے اور انہیں روکنے کی ذمہ داری پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی ہو گی۔واضح رہے کہ دھرنے کے لئے آزاد کشمیر اور پنجاب کی پولیس سمیت فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی اور مجموعی طور پر پچیس ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دینگے.

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…