جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماؤں کو کتنے عرصے کیلئے نظر بند کر دیا گیا؟ وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ایم کیوایم لندن کے گرفتار رہنماؤں پروفیسر حسن ظفر، کنورخالد یونس اور امجداللہ کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد ہونے والے نقص عامہ کے باعث ایم کیو ایم کے تینوں رہنماؤں کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے اور ان سے 22 اگست کے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو گزشتہ روز پریس کلب کے باہر سے ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور رات گئے تینوں رہنماؤں کو میٹھاروام ہاسٹل سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے زیر حراست تینوں رہنماؤں کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی دفعہ شامل کی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…