جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے بلایا تو وزیر اعظم کیاکریں گے؟سینئر سیاستدان نے بڑ ا دعویٰ کر دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست عوام کے موڈ کے خلاف ہے ۔ دو نومبر کو اسلام آباد نہیں پی ٹی آئی کی سیاست بند ہو جائے گی وزیر اعظم آئین ، قانون اور اداروں کا احترام کرتے ہیں ،سپریم کورٹ نے طلب کیا تو نواز شریف پیش ہوں گے، ہفتہ کے روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ احتجاج کرنے والے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو پارلیمنٹ میں آ جانا چاہئے پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے عدلیہ کی آزادی کے لئے تحریک چلائی تھی قانون اور آئین کی حکمران پر یقین رکھتے ہیں ۔ عمران خان کے طرز سیاست ہمیں مزید کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ 2018 میں کارکردگی کی بنا پر دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست عوام کے موڈ کے بالکل مترادف ہے دو نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا بلکہ پی ٹی آئی کی سیاست بند ہو جائے گی ۔عمران خان جہاں بھی مخالفانہ تقریرکرتے ہیں وہاں ن لیگ جیت جاتی ہے، انہو ں نے کہا کہ ابھی عدالت نے مقدمہ سنا نہیں اور عمران خان نے فیصلہ سنا بھی دیا، پی ٹی آئی نے گزشتہ دھرنے میں جونقصان پہنچایا وہ پورا کرے ، انہوں نے کہا کہ حکومت طلبہ میں لیپ ٹاپ بطور رشوت تقسیم نہیں کر رہی۔ سی پیک گیم چینجر ہے۔ پاکستان دوبارہ ترقی کے دہانے پر کھڑا ہے لیکن کچھ لوگ ان حالات میں بھی مایوسی کی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان(ن)لیگ کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں، ان کی کی وجہ سے2018میں مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ دوتہائی اکثریت مل جائے گی ،عمران کی طرز سیاست سے ہمیں پے درپے کامیابیا ں دے رہے ہیں ان کی سیاست عوام کے منشااور موڈ کے خلاف ہے ،عام آدمی دیکھ رہا ہے 2016 کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے، وزیراعظم آئین اور قانون کی حمایت کرتے ہیں اگر عدالت نے وزیراعظم کوطلب کیا تو وہ ضرور پیش ہوں گے،عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ہم نے حصہ لیاہے،احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 نومبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا بلکہ پی ٹی آئی کی کی سیاست بند ہوجائیگی، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاناما کا کوئی الزام بھی چارج شیٹ نہیں ہے،الزام کی بنیاد پر کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا،احتجاج کرنیوالے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انھیں پارلیمنٹ آنا چاہیے، ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک میں اچھا کرے گا وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا،65سال بعد یہ مقام حاصل کیا ہے حکومت مدت پوری کرے،پاکستان کو امید اور یکجہتی کی ضرورت ہے،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری مراحل میں ہیں،حکومت نے دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پالیاہے ، احسن اقبال نے کہا کہ توانائی،ریل اور سی پیک منصوبے ملک کو ایشین ٹائیگر بناسکتے ہیں،حکومتی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،صنعتیں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں،ایک سال سے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے،90 کی دہائی میں حکومتوں کو موقع ملتا تو آج ہم بہت آگے ہوتے،سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،بھارت بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے،90 کی دہائی میں کسی حکومت کو 2سال سے زیادہ نہیں چلنے دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…