اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

بڑا فیصلہ واپس لے لیاگیا،نئے اقدامات پر غور

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی )وفاقی وزارت داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے بلاک کیے گئے 2ہزار شناختی کارڈز دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ، بلاک کیے گئے پاسپورٹس بھی بحال کیے جائیں گے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نا درا کی جانب سے دوہزار کے قریب افراد کے شناختی کارڈز بلا ک کیے گئے تھے اوران افراد کی شہریت بھی عارضی طورپر منسوخ کر دی گئی تھی ۔تاہم اب وزارت داخلہ کی جانب سے شیڈول فورتھ میں شامل افراد کے بلاک کیے گئے 2ہزار شناختی کا رڈز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلاک کیے گئے پا سپورٹس بھی فوری طورپر بحال کیے جائیں گے ۔صوبائی سطح پر شیڈول فورتھ کی فہرستوں کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں دفاعِ پاکستان کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سمیت مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین پاکستان کی طاقت، حرمت اور مان ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریے پر ہی قائم ہوا تھا اور انشاء اللہ اسی نظریے پر قائم و دائم رہیگا، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تمام صوبوں سے شیڈول فورکی لسٹوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا کہا جائیگا، انہوں نے کہا کہ شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں انہیں شناختی کارڈ اور شہریت سے کس طرح محروم کیا جا سکتا ہے؟، وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اگر ایسا ہوا ہے تو اس عمل کو درست کیا جائے اور آئندہ اس قسم کے فیصلوں سے مکمل اجتناب کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی بحالی میں دینی قوتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے انہیں کسی صورت بھی نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کئے جائینگے، اس موقع پر وفد میں شامل اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے حوالے سے ہر عمل اور ہر قدم میں پیش پیش ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں ۔تاہم چند عناصر اسلامی نظریات اور اسلامی قوتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں حکومت اسکا نوٹس لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…