آرمی کیخلاف خبر پر انکوائری میں تعاون نہ ملنے پر چوہدری نثار انکوائری سے الگ ہوگئے۔۔آج وزیر اعظم سے ملاقات میں کیا کرنے والے ہیں؟

17  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ نے ڈان کی متنازعہ خبر بارے معاملے پر انکوائری سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تفصیل کے مطابق متنازعہ خبر لگنے کی انکوائری بارے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انکوائری معاملے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے حکومت کو تنہا چھوڑ دیا۔ سرل الیمڈا نامی صحافی نے عسکری قیادت اور سویلین حکام کے مابین ہونے والی میٹنگ کے بارے میں بے بنیاد باتیں شائع کی تھیں۔ ان باتوں کی تحقیقات کیلئے حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو اس پر کام کر رہی ہے اور اس کمیٹی میں ہونے والی انکوائری کے عمل سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔ نجی خبار کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے متنازعہ خبر سے علیحدگی بارے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جلد اپنے فیصلے سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں رہے گا۔
نجی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس بارے لیک ہونے والی خبر کے ڈانڈے وزیر اعظم ہاؤس سے جا ملتے ہیں۔ متنازعہ خبر کے پیچھے چھپے کردار آہستہ آہستہ غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ نجی اخبار کے مطابق انکوائری کمیٹی سے اس ضمن میں کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ، خبر دینے کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے جا کر مل رہے ہیں۔ نجی اخبار کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کو یہ کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو دبا کر رکھیں ، اس لئے چوہدری نثار نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے عمل سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ نجی اخبار کے مطابق چوہدری نثار آج شام وزیر اعظم سے ہونے والی میٹنگ میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…