جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کا مکمل یوٹرن‘ سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے سے بالکل مکر گیا۔۔ پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ ) بھارت پاکستان پر اپنے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے سے یکسر مکر گیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے مکمل طور پر یوٹرن لے لیا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ لڑنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی حملے کے بعد سے بھارتی قیادت کو یہ واضح تھا کہ پاکستانی فوج سے پنگا لینا بھارتی مفاد میں نہیں ہوگا۔ پاکستان سے سرحدی کشیدگی کے باعث بھارتی فوج پر اسلحے اور لاجسٹکس کے حوالے سے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی یونٹس کو چھوٹے اسلحے اور گولہ بارود کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بعض معاملات میں تو سرحدی یونٹس کے پاس اتنا اسلحہ اور گولہ بارود بھی نہیں کہ بھرپور سرحدی کشیدگی کے دوران تین چار دن بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکیں۔ ایسے میں اگر فل سکیل جنگ چھڑجائے تو بھارتی فوج کے لئے انتہائی مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا گروپ آف پبلی کیشنز کے تحت شائع ہونیو الے ’’اکنامک ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور وزارت دفاع کیا یگزیکٹوز نے بتایا کہ حکومت نے اسلحہ تیار کرنے والے اداروں اور سپلائرز کو اضافی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کے لئے بھرپر الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹی وی NDTV کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں دفاعی تجزیہ کارایشلے ٹیلس جنہیں پوری دنیا میں جانا مانا جاتا ہے انہوں نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں ایک بار پھر یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان اور چین سے کبھی بھی جنگ نہیں کر سکتا کیونکہ بھارت پاکستان کے مقابلے میں کہیں کمزور ہے۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پروفیسر بھکشی سے سوال کیا کہ لگاتار یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے مقابلے میں بہت پیچھے ہوتے جا رہے ہیں تو کیا یہ درست ہے کہ نہیں؟یا یہ صرف امریکہ نے اپنے ہتھیار بیچنے کیلئے رپورٹ بنائی ہے۔
میزبان کے سوال کے جواب میں سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ پر ہتھیار بیچنے کا الزام لگانا اور بھارت کے دیگر عذر صرف ایک بہانہ ڈھونڈنے والی بات ہے۔ اس میں کلی طور پر بالکل حقیقت ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارتی چیف آف ایئر سٹاف اس بات کا برملا اقرار کر چکے ہیں کہ ہم پاکستان سے کسی صورت جنگ کرنے کے متحمل نہیں۔پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارت کے ایئر چیف مارشل نے جو سچ بولا وہ بھارت میں پہلی بار کسی نے سچ کہا ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ ہماری فوجی قوت اتنی گھمبیر ہے کہ ہم جنگ کر ہی نہیں سکتے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے 44 سکواڈرن کم ہو کر صرف 32 رہ گئے ہیں جس میں مزید کمی آنے والی ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اسلحہ دوسروں سے خریدتا ہے جبکہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلحہ بنا رہے ہیں اور وہ ایک دوسرے کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔
بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پروفیسر بھکشی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بھی ایئر کرافٹ نہیں بناتے، نہ ہم اس کا انجن بناتے بلکہ خریدتے ہیں۔ ہم کوئی ایئر کرافٹ، مشین گن، انجن یا کوئی دوسری چیز بنانے کے قابل ہی نہیں۔پروفیسر بھکشی نے کہا کہ صرف ایئر فورس ہی پاکستان سے اس مقابلے میں پیچھے نہیں بلکہ آرمی اور نیوی میں بھی یہی حال ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے کمزور ہونے کی جو باتیں نکل چلی ہیں یہ بالکل درست ہیں اور ان کو انتہائی سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…