منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس، اسحاق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی کارروائی سے متعلق اختراع پر مبنی میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کیلئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ بات چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پیر کو ملاقات کے دوران کہی جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس کے شرکاء نے گذشتہ ہفتہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ طور پر زیر بحث سلامتی امور سے متعلق روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی من گھڑت خبر کی اشاعت پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ اس خبر کی اشاعت قومی سلامتی امور پر رپورٹنگ کے عالمی مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور خبر میں غلط و گمراہ کن مندرجات نے اہم ریاستی مفادات کو نقصان کا خدشہ لاحق کیا ہے جن کا اصل بات چیت اور حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شرکاء نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کے امور پر مفروضوں پر مبنی رپورٹنگ سے اجتناب کرے۔ وزیراعظم نے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے نشاندہی کی جائے۔ اجلاس نے اعادہ کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھیں گے جو تمام فریقین کے مکمل اتفاق سے بلاامتیاز اور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

جنر ل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے چوتھی مرتبہ پاکستان بٹالین کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطاقب پاک فوج کے سرابراہ راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے ، کاکول اکیڈمی دورے کا مقصد تربیتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا ۔ راحیل شریف نے نوجوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے افسران نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مستقبل کی قیادت کی تربیت پر بھرپور توجہ دینی ہو گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ملاقات میں روزنامہ ڈان کی سلامتی امور پر من گھڑت خبر کی اشاعت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی امور کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ۔ پیر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں نواز شریف
سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ‘ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے روزنامہ ڈان کی سلامتی امور پر من گھڑت خبر کی اشاعت پر اظہار تشویش کیا۔ روزنامہ ڈان نے گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق خبر شائع کی تھی۔ روزنامہ ڈان کی خبر قومی سلامتی امور کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ روزنامہ ڈان کی غلط اور گمراہ کن خبر سے ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ڈان کی خبر کا قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے اتفاق کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مفروضوں پر مبنی رپورٹوں سے اجتناب کرنا چاہئے اور رپورٹنگ میں قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا امتیاز اور کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…